ایشیائی ترقیاتی بینک ( اے ڈی بی ) کے صدر مساتسوگو اساکوا نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔
اے ڈی بی کے صدر مساتسوگو اساکو نے 23 فروری 2025 کو عہدہ چھوڑنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ قیادت سے علیحدہ ہو کرنئی قیادت کو موقع دوں اور استعفے کے اعلان کا مقصد قیادت کی ہموار منتقلی یقینی بنانا ہے۔
صدر اے ڈی بی کا کہنا تھا کہ صدارت کے دوران غیر معمولی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا، کورونا 2019 کی وجہ سے صحت کے عالمی بحران سے نمٹنا شامل ہے، ترقی پذیر رکن ممالک کیلئے 20 ارب ڈالر کا امدادی پیکج ترتیب دیا گیا اور لاکھوں افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین بھی فراہم کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ اگلے 10 سال میں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے 100 ارب ڈالر فنانسنگ کا پلان ہے جس کا مقصد کمزور رکن ممالک کیلئے زیادہ مالی وسائل کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔
مساتسوگو اساکوا نے جنوری 2020 میں عہدے کا چارج سنبھالا تھا ۔