پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی رانا عبدالمنان ساجد کو عبوری ضمانت خارج ہونے کے بعد احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے رانا عبدالمنان ساجد کی اسسٹنٹ کمشنر جتوئی پر تشدد سے متعلق کیس میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی ، عدالت نے ن لیگی رہنما کی ضمانت کی درخواست خارج کر دی جس پر پولیس نے انہیں احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا ۔
یاد رہے کہ رانا عبدالمنان ساجد پر اسسٹنٹ کمشنر جتوئی کو تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام ہے ۔