وفاقی حکومت کا سرکاری اخراجات کم کرنے کے مشن کے سلسلے میں اسلام آباد کے معاملات دیکھنے والی وزارت کیپیٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن (کیڈ) کو ختم کرنے اور تمام وزارتوں سے گریڈ ایک سے 16 تک کی آسامیاں بھی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
وفاقی کابینہ نے کابینہ ڈویژن کو کیڈ ڈویژن کو ختم کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔ وزارت کیڈ کے خاتمے سے متعلق معاملات نمٹانے کی ذمہ داری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور فنانس ڈویژن کو سونپی گئی ہے۔
وفاقی حکومت نے تمام وزارتوں سے مالی، خاکروب اور پلمبر کی آسامیاں آؤٹ سورس کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا جبکہ تمام وزارتوں میں ایک سے 16 گریڈ تک آسامیاں کا حجم ہنگامی بنیادی پرکم کرنے اور تمام عارضی آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا ہے۔
یادر ہے کہ وفاقی حکومت نے ’رائٹ سائزنگ‘ کے نام سے ایک منصوبہ بنایا ہے جس میں تحت مختلف اداروں کی نجکاری، غیر ضروری محکموں کی بندش شامل ہے جب کہ حکومت کا بنیادی ہدف اس منصوبے سے اربوں روپے کی بچت کرنا ہے۔