امریکا کی مشہور گلوکارہ و اداکارہ سلینا گومز ارب پتی بن گئیں۔
بلومبرگ کی رپورٹ کےمطابق 32 سالا گلوکارہ کے اثاثوں کی مالیت 1.3 ارب ڈالر ہو چکی ہے جس وجہ سے وہ امریکہ کی کم عمر ترین ارب پتی خاتون بن چکی ہیں،اطلاعات کےمطابق ان کے اثاثوں کی مالیت میں اضافہ ان کے میک آپ برینڈ رئیر بیوٹی کی کمائی کی وجہ سے ہو پایا جسے انہوں نے پانچ سال قبل لانچ کیا تھا۔
اس سےقبل گلوکارہ نےانسٹاگرام پردنیا کی سب سےزیادہ فولو کیےجانےوالی خاتون کا اعزاز اپنے نام کیا تھا، ان کے انسٹاگرام پرکل فولوئرز کی تعداد 424 ملین ہے جس سے وہ سٹار فٹ بالرز رونالڈو اور میسی کے بعد دنیا کی سب سے زیادہ فولو کیے جانے والی شخصیت ہیں۔