شہر اقتدار میں گزشتہ رات ہوئی موسلا دھار بارش سے راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہوگئی۔
راول ڈیم میں پانی کی سطح 1752 فٹ تک پہنچ گئی ہے،جس کےبعد انتظامیہ نےسپل ویز کھولنےکا فیصلہ کیا ہے،راول ڈیم کے سپل ویز آج دوپہر 1 بجے کھولے جائیں گے۔
ضلعی انتظامیہ کاکہنا ہےکہ شہری ندی نالوں کی جانب جانےسےاجتناب کریں،نشیبی علاقوں کے مکین احتیاطی تدابیرپرعمل درآمد یقینی بنائیں، مال مویشی کو بروقت محفوظ مقام پر منتقل کر لیا جائے۔
ندی نالوں اور پلوں کی سخت مانیٹرنگ جاری رکھی جائے گی،سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات کی تیاری مکمل ہے۔