نیپرا نے صارفین کیلئے ایک ساتھ بجلی مہنگی اور سستی بھی کر دی ، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی منظوری کے بعد فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1.75 روپے مہنگی کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیاہے ، مالی سال24-2023 کی چوتھی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافےکی منظوری دی گئی، اضافی وصولیاں ستمبر،اکتوبر اور نومبر کے بلوں میں وصول کی جائیں گی۔
دوسری جانب ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی 37 پیسے فی یونٹ سستی بھی کردی گئی ، صارفین کو بجلی کی قیمت میں کمی کا ریلیف ستمبر کےبلوں میں ملےگا۔