لاہور کینٹ میں واقع شہدا قبرستان کے اندر غازیان ڈوگرئی کی یادگار پر سلامی کی سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا
یہ یادگار 16 پنجاب رجمنٹ کے ان 106 شہدا کی نشانی ہے کہ جنہوں نے 1965 کی جنگ کے دوران اپنی جانیں نچھاور کر کے دھرتی ماں کی حرمت کا تحفظ کر دکھایا
تاجر اور صحافی برادری کی جانب سے بھی غازیان ڈوگرئی کی یادگار پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں،شہدائے وطن کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلیےسینئر صحافیوں کی تنظیم 'پاکستان جرنلسٹ فاؤنڈیشن'،وائس آف پاکستان'،بزنس کمیونٹی کی تنظیم ففتھ پلر اور اورسیز پاکستانیوں کے وفد نےشہدا کے قبرستان میں حاضری دی۔
وائس آف پاکستان اورصحافیوں کی تنظیم پاکستان جرنلسٹ فاؤنڈیشن کے وفد کی قیادت سینئر صحافی اوراینکر پرسن ذولفقار راحت نےکی۔
کاروباری طبقہ کی تنظیم ففتھ پلراکنامک موومنٹ' کی قیادت معروف بزنس مین عابد بٹ نےکی،اورسیز کے وفدکی قیادت صدر آسٹریلیاپاکستان ایسوسی ایشن اقبال چودھری نےکی۔
وفود کے ارکان نےملکی سالمیت اورسلامتی کےلیےافواج پاکستان کی لازوال قربانیوں اور بے مثال خدمات کو خراج تحسین پیش کیا،ان کاکہناتھا کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستانی قوم اور افواج کے لازوال رشتے اور سچے جذبے کو شکست نہیں دے سکتی۔
محفوظ پاکستان ہی مضبوط پاکستان کا ضامن ہے، لہٰذا پوری قوم نے مل کردفاع وطن کو یقینی بنانا ہے۔