پنجاب حکومت نے ضلع اٹک اور چکوال میں دفعہ 144 نافذ کر دی۔
پنجاب حکومت کی جانب سے ضلع اٹک میں بلا اجازت کان کنی جبکہ چکوال میں درختوں کی کٹائی اورنقل وحمل پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
صوبائی حکومت کی جانب سے اٹک اور چکوال میں دفعہ 144 کا نفاذ دوماہ کیلئے کیا گیا۔
ضلع اٹک اور چکوال میں معدنیات کی بغیر اجازت کان کنی یا کھدائی کی مشینری کی نقل وحمل اور درختوں کی کٹائی پر پابندی عائد کی گئی جبکہ پابندی کا اطلاق نجی اور سرکاری دونوں زمینوں پرہوگا۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔