گوجرانوالہ میں سرکاری اسکول میں متعدد بچیوں سے زیادتی کا انکشاف ہوا ہے۔ ملزم عمران سکول ٹیچر کا شوہر ہے اور اسی سکول میں کینٹین چلاتا ہے۔
سلیم کالونی گورنمنٹ اسکول میں کینٹین ملازم کیخلاف اسکول کے بچیوں سے زیادتی کے 5 مقدمات درج کیے گئے ہیں، متاثرہ بچیوں کے والدین کی مدعیت میں تھانہ صدرمیں مقدمات درج کرلیے گئے، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
متاثرہ بچیوں نے انکشاف کیا ہے کہ ملزم انہیں متعدد بار سکول میں زیادتی کا نشانہ بنا چکا ہے، طالبات کے مطابق ملزم گھنونے فعل کی ویڈیو بناتا اور گھر بتانے پر ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں دیتا تھا۔
تفتیشی حکام کے مطابق ملزم اسکول میں کینٹین ملازم ہے، ملزم بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بناکر ویڈیو بھی بناتا تھا، ملزم نے اعتراف جرم کرلیا،موبائل سے نازیبا ویڈیوز بھی برآمد کرلی گئی۔