ملکی اور غیرملکی این جی اوز کو ملنے والی بیرونی فنڈنگ کا جائزہ لینے کا فیصلہ کر لیا گیاہے وفاقی کابینہ کی ہدایت پر6 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کمیٹی کی سربراہی کریں گے وزیر داخلہ، وزیر خارجہ، وزیر قانون، وزیر خزانہ اور اقتصادی امور کے سیکرٹری رکن ہوں گے۔
ملکی اورغیرملکی این جی اوز کو تمام مشکوک رقوم کی فراہمی بند کرنے کا جائزہ لیا جائے گاکمیٹی این جی اوز کو ملنے والی رقوم کو شفاف بنانے کی تجاویز دے گی یہ بھی دیکھا جائے گا کہ غیرملکی فنڈنگ جس مقصد کیلئے دی گئی کیا اسی پراستعمال ہوئی ۔