لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بجلی کے بلوں کی پرنٹنگ آوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق لیسکو ہر ماہ تقریباً چھ ملین صارفین کو بجلی کے بل بھیجتا ہے تاہم اب بجلی بل کی پرنٹنگ نجی شعبے سے کروانے کے لئے ٹینڈر جاری کر دیا گیاہے ۔
ڈی جی لیسکو نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بجلی بلوں کی پرنٹنگ کمپنی بورڈ کی ہدایت پرآؤٹ سورس کی جارہی ہے، ٹینڈر منظوری تک بجلی کے بل لیسکو خود ہی پرنٹ کریگا، اس سے قبل میپکو بھی بجلی بلوں کی پرنٹنگ آؤٹ سورسنگ کرچکا ہے۔