پاکستان فری لانسرز ایسوسی ایشن کے وفد نے چیئرمین پی ٹی اے سے ملاقات کی جس دوران میجرجنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان سے فری لانسرز کو سہولیات سے متعلق گفتگو کی گئی ۔
پی ٹی اے چیئرمین نے کہا کہ آئی ٹی سیکٹر میں کاروبار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے پُرعزم ہیں،وی پی این کے آئی پی ایڈریسز رجسٹر کئے جا رہے ہیں، چاہتے ہیں کسی بھی قسم کی رکاوٹ کی صورت میں کاروبار متاثر نہ ہوں،وی پی این کی آن لائن رجسٹریشن آسان،2 سے 3 دن میں ہوجاتی ہے۔