ذرائع اسپیکر چیمبر کے مطابق سربراہ بی این پی اختر مینگل کے استعفے پر کارروائی روک دی گئی، کارروائی روکنے کی ہدایت اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے دی۔
ذرائع حکومت نے سپیکر سے اختر مینگل کا استعفیٰ منظور نہ کرنے کی درخواست کی تھی، سیکرٹری قومی اسمبلی نے اختر مینگل کا استعفی آج اسپیکر چیمبر کو بھجوایا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ اختر مینگل نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ اختر مینگل نے کہا کہ میں آج اسمبلی سے استعفیٰ کا اعلان کرتا ہوں، یہ بات میں نے کسی کو نہیں بتائی لیکن آج ابھی اس پریس کانفرنس میں بتا رہا ہوں۔
اختر مینگل نے کہا کہ میں اپنے لوگوں کے لیے کچھ نہیں کر سکا، بلوچستان کے حالات دیکھ کرفیصلہ کرکے آیا تھا، میں ریاست، صدر اور وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اعلان کرتا ہوں، پورے نظام پر عدم اعتماد کر رہا ہوں۔