عالمی مارکیٹ میں تیل اور گھی کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل اور گھی کی قیمتوں میں صرف ایک ماہ میں انٹرنیشنل مارکیٹ میں 110 ڈالر فی ٹن کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے تاہم عالمی مارکیٹ میں تیل اور گھی کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی کے باوجود مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کی گئی۔
ماہرین کے مطابق گزشتہ ماہ گھی اور تیل کمپنیاں 15 ہزار 100روپے من گھی فروخت کر رہے تھیں جو تین ہزار روپے کمی کے بعد 11 ہزار 900 روپے ہوگیا ہے، گھی اور تیل کی قیمتوں میں 80 روپے تک کلو کمی ہوگئی ہے اور اگر روپیہ مزید مضبوط ہوتا ہے تو گھی اور تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوجائے گی۔
گزشتہ ماہ عالمی مارکیٹ میں خوردنی تیل کے نرخ 960 ڈالر فی ٹن تھا ۔110ڈالر کمی کمی کے بعد 850 ڈالر فی ٹن ہو گیا۔اور مقامی مارکیٹ میں38 روپے کم ہوئے اور روپے کی قدر میں اضافے سے 42 روپے کلو مزید کم ہو گے۔اور مجموعی طور پر 80 روپے کلو تک کمی ہوچکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایکس مل نرخ کم ہو چکے ہیں لیکن انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے ریٹیل کی سطح پر دکانداروں نے نرخ کم نہیں کیے۔ مقامی انتظامیہ کو نوٹس لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی مارکیٹ میں 20 فیصد نرخ کم ہوئے ہیں۔