6 ستمبرپاکستان کی تاریخ کا وہ سنہرا باب ہےجب پاک فوج اور عوام نے متحد ہو کر دشمن کے حملے کو ناکام بنایا۔
پاک فوج کےغازی آج بھی کی خاطر جان دینے کے لیے تیار ہیں، ان کا کہنا ہےکہ ہمارے دل میں وطن کی وفا دھڑکن کی طرح بستی ہے،ہم ہی اس کےمحافظ ہیں، ہم ہی اس کے رکھوالے ہیں اورہم اس کی سرحدوں کے امین ہیں،مشکل وقت آیا تو اپنی جان دے کر وطن کو بچائیں گے اور وطن کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں گے۔
اس وطن کی حرمت پرآنچ نہ آنے دیں گے،وطن کی طرف اٹھنےوالی دشمن کی میلی آنکھ کو پسپا کر دیں گے،ہمیں اس مٹی پر اور اس وطن کا سپاہی ہونے پر فخر ہے۔