امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا توانائی کے شعبے میں پاکستان کی مدد کو ترجیح دیتا ہے ۔
پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ توانائی کے شعبہ میں ہم پاکستان کی مدد کو ترجیح دیتے ہیں ۔
پاک ایران گیس پائپ لائن سے متعلق سوال پر امریکی محمکہ خارجہ کے ترجمان نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ایران پر امریکی پابندیاں برقرار ہیں اور ہم سب کو ایران سے بزنس ڈیل نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔
ترجمان محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت کے ساتھ توانائی سے متعلق بات چیت جاری رکھیں گے ۔