قومی اقتصادی کونسل ( ایکنک ) نے 178 ارب روپے سے زیادہ کے 6 بڑے منصوبوں کی منظوری دے دی ۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس ہوا جس میں صحت، زراعت، توانائی اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں 178 ارب روپے سے زیادہ کے 6 بڑے منصوبوں کی منظوری دے دی گئی۔
اجلاس کے اعلامیے کے مطابق ایکنک نے جن منصوبوں کی منظوری دی ان میں لاہور میں 915 بستروں پر مشتمل نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر اور سندھ لائیو اسٹاک اینڈ ایکوا کلچر ڈویلپمنٹ پراجیکٹ شامل ہیں۔
84 میگاواٹ کے گورکن میٹلٹن ایچ پی پی کے نظرثانی شدہ منصوبے، سبی تالی اور کوہلو رکھنی شاہرات کی تعمیر ، ایس ون جگلوٹ اسکردو سڑک کی اپ گریڈیشن کی منظوری بھی دے دی گئی۔
اس کے علاوہ میرپور اسلام آباد روڈ پر پل کی تعمیر کا منصوبہ بھی شامل ہے۔