ادارہ شماریات نے ملکی برآمدات سے متعلق اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں جس کے مطابق رواں مالی سال کےپہلےدوماہ میں برآمدات میں 14 فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیاہے ۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق 2 ماہ میں برآمدات کا حجم 5 ارب ڈالر سے زائد ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ مالی سال اسی عرصےحجم 4 ارب 43 کروڑ ڈالر تھا، اگست میں ملکی برآمدات میں سالانہ 15.93 فیصد اضافہ ہواہے ، اگست میں مجموعی برآمدات کا حجم 2 ارب 74 کروڑ ڈالر رہا۔
رپورٹ میں کہا گیاہے کہ گزشتہ مالی سال اگست میں حجم 2 ارب 36 کروڑ ڈالر تھا، جولائی کی نسبت اگست میں برآمدات میں 18.90 فیصد اضافہ ہوا، جولائی میں برآمدات کا حجم 2 ارب 30 کروڑ ڈالر تھا، جولائی تا اگست مجموعی درآمدات میں 5.67 فیصد اضافہ ہوا۔
2 ماہ میں ملکی درآمدات کا حجم 8 ارب 62 کروڑ ڈالر رہا، گزشتہ مالی سال اسی عرصے حجم 8 ارب 16 کروڑ ڈالر تھا تاہم اگست میں سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 1.25 فیصد کمی ہوئی ، اگست میں مجموعی درآمدات کا حجم 4 ارب 41 کروڑ ڈالر رہا، گزشتہ سال اگست میں درآمدات کا حجم 4 ارب 47 کروڑ ڈالر تھا۔
جولائی کی نسبت اگست میں درآمدات میں 4.92 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،جولائی میں مجموعی درآمدات 4 ارب 21 کروڑ ڈالر تھیں، جولائی تا اگست تجارتی خسارے میں 4.20 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ،جولائی تا اگست تجارتی خسارہ 3 ارب 53 کروڑ ڈالر سے زائد رہا، گزشتہ سال اسی عرصے تجارتی خسارہ 3 ارب 73 کروڑ ڈالر تھا، اگست میں تجارتی خسارے میں سالانہ 20.54 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ،اگست میں تجارتی خسارہ ایک ارب 67 کروڑ ڈالر رہا۔
ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ سال اگست میں تجارتی خسارہ 2 ارب 10 کروڑ ڈالر سے زائد تھا ، جولائی کی نسبت اگست میں تجارتی خسارے میں 12.03 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، جولائی میں تجارتی خسارہ ایک ارب 90 کروڑ ڈالر تھا۔