بنگلادیش نے تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق بنگلادیش ٹیم کو راولپنڈی میں تاریخ ساز کامیابی مل گئی، بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ، قومی ٹیم تینوں شعبوں میں فیل ہوگئی۔ پاکستان کو تاریخ میں دوسری بار اپنے گھر پر وائٹ واش کا داغ لگ گیا۔
یاد رہے کہ اس ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا تھا اور ٹاس بھی نہ ہوسکا تھا پھر دوسرے دن پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 274 رنز بنائے جس کے جواب میں مہمان ٹیم 262 رنز بنا کر 12 رنز کے خسارے میں چلی گئی تھی۔
اس کے بعد پاکستان ٹیم نے 12 رنز کی برتری کے ساتھ اپنی دوسری اننگز آگے بڑھائی اور 172 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور یوں بنگلا دیش کو جیت کے لیے 185 رنز کا ہدف ملا جو کہ بنگلادیش نے4وکٹوں پرحاصل کیا۔