ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑے اضافے کے بعد اچانک نمایاں کمی سامنے آئی ہے۔
سونے کی عالمی قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کمی ہوئی ہے، جس کے بعد اب فی تولہ سونا 2 لاکھ 61 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔
صرافہ بازار میں 10 گرام سونے کی قیمت بھی 857 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 24 ہزار 194 روپے کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر کی کمی سے 2498 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔