6 ستمبر 1965 کو ہماری فوج کے غیور سپاہیوں نے دشمن کو شکست دی، پاکستان میں بسنے والی اقلیتی برادری بھی افواج پاکستان پر فخر کرتی ہے۔
اقلیتی برادری کا کہنا تھا کہ ہمارا دل پاکستان کے لیے دھڑکتا ہے، ہمارے عقیدے الگ ہیں لیکن پرچم ایک ہے، ہماری زبانیں مختلف ہیں لیکن وطن ایک ہے، ہماری ثقافتیں الگ پر پاکستان سے رشتہ ایک ہے۔
یوم دفاع کے منسابت سے اپنے پیغام میں اقلیتی برادری نے کہا کہ ہماری شان ایک ہے، ہمارا پاکستان ایک ہے، ہماری عبادت گاہوں کی حرمت بچانے والے ہمارے سپاہی ہیں، اس دیس کی حفاظت کے لیے جان وار دینے والے ہمارے غازی ہیں۔