تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوگیا۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 6 پیسے اضافہ دیکھا گا ، جس سے ڈالر 278 روپے 70 پیسے کا ہوگیا۔
قبل ازیں کاروباری دن کے آغاز پر انٹربینک میں 4 پیسے کی کمی بھی دیکھی گئی تاہم طلب میں اضافے کے باعث ڈالر کی قدر میں دوبارہ اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا، اسٹاک مارکیٹ کے ہنڈرید انڈیکس میں 222 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 78 ہزار 506 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
واضح رہے گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ نے 79 ہزار حد عبور کر لی تھی تاہم کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس کم ہو کر 78 ہزار ، 283 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔