پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر قانونی سمز کی بندش کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا۔
ترجمان پی ٹی اے کے مطابق 2017 سے پہلے زائد المیعاد شناختی کارڈز پرجاری سمزکی بندش شروع کردی گئی، شہری سمزکی بندش سے بچنے کیلئے شناختی کارڈز کی تجدید کروائیں۔
ترجمان کے مطابق پہلے مرحلے میں جعلی سمز اور منسوخ ہونیوالے شناختی کارڈز پر جاری سمز بند کی گئیں، 16 پہلے مرحلے میں جعلی سمز اور منسوخ ہونیوالے شناختی کارڈزپرجاری سمز بند کی گئیں،اب تک 69 ہزار سے زائد غیرقانونی سمزبند کی گئیں۔
پی ٹی اے کے مطابق نادرا سے حاصل ہونیوالے ڈیٹا کی بنیاد پر غیرقانونی سمز کو بند کیا جارہا ہے، تیسرے مرحلے میں فوت شدہ افراد کے نام پر رجسٹرڈ سمز کو بند کیا جائے گا، موبائل سمز کی بندش سے قبل صارفین کو آگہی پیغامات بھجوائے جارہے ہیں۔
ترجمان پی ٹی اے کے مطابق جعلی سمز مختلف غیرقانونی سرگرمیوں میں استعمال کی جا رہی ہیں، غیرقانونی سمز دہشتگردی، مالیاتی فراڈ اور دیگر سرگرمیوں میں استعمال کی جاتی ہیں۔