قومی اسمبلی کا اجلاس 2دن کے وقفے کے بعد کل شام 5 بجے پھر ہوگا وفاقی وزیر برائےسرمایہ کاری بورڈ، مواصلات اور نجکاری عبدالعلیم خان ترمیمی بل 2024 پیش کریں گے۔
اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر برائےسرمایہ کاری بورڈ،مواصلات اور نجکاری عبدالعلیم خان نجکاری کمیشن ترمیمی بل 2024 پیش کریں گے جبکہ وزیر دفاع خواجہ آصف پاکستان نیوی آرڈیننس میں ترمیم کا بل پیش کریں گے۔
کل ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار آپسٹل بل 2024 منظوری کے لئے پیش کریں گے بھنگ کے کنٹرول اور انضباطی اتھارٹی کے قیام کا بل بھی ایوان میں پیش ہوگا اس کے علاوہ ٹیلی کمیونیکیشن اپیلیٹ ٹریبیونل کے قیام کا بل بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے ۔
وزیر خزانہ مختلف رپورٹس ایوان میں پیش کریں گےاسٹیٹ بینک کے بورڈ آف گورنرز کی 2022-2024 کی رپورٹس ، قومی کمیشن برائے حقوق اطفال کی سالانہ رپورٹ پیش کی جائے گی، بھکاری مافیا کے منظم انداز میں بیرون ملک جانے پر توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔