نجی ایئر لائن کی اسلام آباد سے جدہ جانیوالی پرواز تکنیکی خرابی کے باعث اتوار سے کراچی ایئرپورٹ پر موجود ہے، عمرہ زائرین سمیت 250 سے زائد مسافروں دو دن سے پریشانی کا شکار ہیں۔
نجی ایئرلائن کی اسلام آباد سے جدہ جانیوالی پرواز تکنیکی خرابی کا شکار ہوگئی، تکنیکی خرابی کے باعث پرواز اتوار سے کراچی ایئرپورٹ پر موجود ہے۔
پرواز روانہ نہ ہونے سے عمرہ زائرین سمیت 250 سے زائد مسافر دو روز سے کراچی ایئرپورٹ پر پھنسے ہوئے اور پریشان ہیں۔
رپورٹ کے مطابق نجی ایئر لائن کی پرواز 1801 نے اسلام آباد سے گزشتہ روز 5 گھنٹے کی تاخیر سے ٹیک آف کیا تھا، گزشتہ روز پرواز کو تکنیکی خرابی کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا تھا، دوران پرواز طیارے کے انجن میں گڑگڑاہٹ کی آوازوں کے باعث مسافروں نے شور مچایا تھا۔