وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت اپنے پانچ سالہ منصوبے کو حتمی شکل دے رہی ہے اور وزیر اعظم بہت جلد معاشی پلان بھی قوم کے سامنے رکھیں گے ۔
لاہور میں آئی سی ایم اے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بجلی کے بل وزیروں کے لئے بھی زیادہ ہیں، اس وقت عوام کے مسائل سب کے مسائل ہیں کیا ان مسائل کی وجہ سے ہم پاکستان کے مستقبل سے ناامید ہوجائیں یا ان مسائل کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے حل کریں ۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آج کی دنیا میں انفارمیشن کے ذریعے جنگیں لڑی جاتی ہیں اور سائیکلوجیکل وار کے ذریعے نفرت کو پھیلا کر معاشرے کو تباہ کیا جاتا ہے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ بہترین ہوگئی ہے اس کا مطلب ہے کہ ملک میں اعتماد بحال ہوگیا ہے۔