راولپنڈی میں 9 مئی کیسز کی سماعت کرنے والے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف کا تبادلہ کر دیا گیا ۔
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج ملک اعجاز آصف کے تبادلے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق جج ملک اعجاز آصف کو 5 ستمبر تک لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
جج ملک اعجاز آصف راولپنڈی میں 9 مئی کےمقدمات کی سماعت کر رہے تھے۔
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے مقدمات کی سماعت 12 ستمبر کو مقرر کررکھی ہے۔