ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر جہانزیب عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کو اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال اور ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کے تعلقات کے خرابی میں کیچھا تانی کا ڈراپ سین ہو گیا ہے،ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر محمدجہانزیب خان عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔
Deputy Chairman Planning Commission resigned from his post by Farhan Malik on Scribd
ذرائع کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات کے مطابق دونوں میں ہم آہنگی نہ ہونا بھی ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر محمدجہانزیب خان کے استعفے کی وجہ بنا ہے، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال اور ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر محمدجہانزیب کےاختیارات کے معاملے پر بھی اختلافات رہے ہیں۔
وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر محمدجہانزیب کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔
دریں اثنا وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کو ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کا اضافی عہدہ سونپ دیا ہے۔
Notification of charge assigned to Ahsan Iqbal by Deputy Chairman Planning Commission by Farhan Malik on Scribd
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کو ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کے سونپے گئے چارج کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔