وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ملک کی 40 فیصد بجلی وزارت آبی وسائل بنا رہی ہے پانی کا نام لیتے ہیں تو لڑائی شروع ہو جاتی ہے۔
اسلام آباد میں سینیٹر شہادت اعوان کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کے اجلاس میں نیشنل واٹر پالیسی اور اس پر عملدرآمد سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیاہے ۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کے اجلاس سیکرٹری آبی وسائل کا کہنا تھا کہ صوبوں نے شعبہ صحت کا اختیار بھی زور دے کر اٹھارویں ترمیم میں اپنے پاس رکھا ہوا ہےمشترکہ مفادات کونسل میں پالیسیز بنتی ہیں کیونکہ وہاں سب صوبے ہوتے ہیں،صوبوں کو دس بار کہا ہےکہ واٹرایکٹ کا نفاذ کریں، ملک میں زیر زمین پانی کی قلت میں اضافہ ہو رہا ہے۔
وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک کا اجلاس میں کہنا تھا کہ ملک کی 40 فیصد بجلی وزارت آبی وسائل بنا رہی ہے پانی کا نام لیتے ہیں تو لڑائی شروع ہو جاتی ہے آپ صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو بھی کمیٹی میں بلا سکتے ہیں۔
چیئرمین کمیٹی نے کہا حیرت ہےکہ آپ اپنی بے بسی کا اظہار کر رہے ہیں۔ مصدق ملک نے جواب میں کہا کہ آپ کو کس بات پر حیرت ہے، اٹھارہویں ترمیم کےتو آپ بانی ہیں، میری گزارش ہےآپ صوبوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کریں، ہم صوبوں کوکہتےہیں تو وہ بڑے ناراض ہوتے ہیں۔