انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 278 روپے 54 پیسے پر بند ہوا۔
انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 64 پیسے پر بند ہوا تھا۔
واضح رہے کہ اگست میں ڈالر کا بھاؤ 20 پیسے کم ہوا، جولائی کے اختتام پر ڈالر 278 روپے 74 پیسے کا تھا۔