اسرائیل غزہ میں پولیو ویکسینیشن کیلئےجنگ میں وقفے پر راضی ہوگیا۔
ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہےکہ اسرائیل غزہ میں پولیو ویکسینیشن کیلئےجنگ میں وقفے پر راضی ہوگیا ہے،غزہ میں انسداد پولیو مہم یکم سے تین ستمبر تک جاری رہےگی،ہرروز آٹھ گھنٹے کا وقفہ کیا جائےگا،صبح چھ بجےسےدوپہر تین بجےتک سیز فائر ہوگا۔
ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ او نےکہا کہ غزہ میں پولیو ورکر کی حفاظت یقینی بنانے کی ضمانت دی جائے ۔غزہ میں انسداد پولیو مہم کیلئے پندرہ لاکھ خوراکیں پہنچ چکی ہیں
غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی ختم نہ ہوسکی،خان یونس اور جبالیہ کمپ پر بمباری کے نتیجے میں مزید پانچ فلسطینی شہید ہوگئے۔غزہ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا،رکن ممالک نے حالات پر تشویش کا اظہارکیا ۔
اقوام متحدہ کی انڈر سکریٹری جنرل جوائس مسویا نےمغربی کنارےمیں آپریشن فوری طور پر بند کرنےکا مطالبہ کیا اورکہا کہ غزہ میں ہماری ٹیموں پر فائرنگ کی گئی،ہمارے دفاترکو نقصان پہنچایا گیا۔غزہ میں چند ماہ کے دوران خوفناک صورتحال دیکھی ۔غزہ میں حملوں کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے ۔