لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں آن لائن ڈرائیو ر کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا جس کی لاش گاڑی میں پڑی ہوئی ملی ، پولیس نے ڈکیتی سمیت مختلف پہلووں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق غازی آباد کے رہائشی بائیس سالہ غفار اللہ خان کی لاش نشترکالونی کے علاقے میں کار سے ملی، چار بہن بھائیوں میں سب سے بڑے مقتول غفار اللہ نے ایک ماہ قبل ہی آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کی نوکری شروع کی تھی۔
متاثرہ اہلخانہ کہتے ہیں مقتول غفار کی کسی سے کوئی دشمنی نہ تھی۔ چند ماہ قبل ہی منگنی ہوئی تھی۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے کلوزسرکٹ فوٹیجز کی مدد سے ڈکیتی سمیت دیگر پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی ہے ۔