چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وفاق کو دعوت دیتے ہیں کہ سولر پینل منصوبے پر ہمارا ساتھ دیں ۔
کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) حکومت کیخلاف لانگ مارچ کیا تو بانی پی ٹی آئی نے پیٹرول کی قمیتوں میں کمی کر دی جس کا خمیازہ آج تک بھگت رہے ہیں۔
پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ اب تک کوئی لانگ مارچ یا عدم اعتماد کی تحریک نہیں لیکن پھر بھی پنجاب حکومت کی جانب سے بجلی کے بلوں سے متعلق اعلان سمجھ سے بالاتر ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کو کہا ہے کہ پنجاب کے لیے یہ اعلان سمجھ نہیں آرہا اور وزیراعلیٰ سندھ کو کہا ہے کہ اس معاملے پر وفاق کے نمائندے سے ملیں اور اگر سندھ کو سستی بجلی دلواسکتے ہیں تو سولر پالیسی چھوڑیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے کہ عوام کو دو ماہ کے چکر میں 12 مہینے کی تکلیف میں مبتلا کریں، وفاق کو دعوت دیتے ہیں کہ سولر پینل منصوبے پر پی پی کا ساتھ دیں۔