وفاقی وزارت خزانہ نے پنشن رولز کے حوالے سے وضاحتی آفس میمورنڈم جاری کر دیا ۔
وزارت خزانہ کے مطابق بیرون ملک مقیم ریٹائرڈ سرکاری ملازمین فارن کرنسی میں پنشن کے خواہاں ہیں تاہم اوورسیز پنشنرز کو فارن ایکسچینج میں ادائیگی کی اجازت نہیں ۔
وزارت خزانہ کی جانب سے کہا گیا کہ متعدد پنشنرز غیر ملکی کرنسی میں پنشن کیلئے کوشاں ہیں ۔
کرنٹ اکاؤنٹ کی صورتحال حکومت کو اس کی اجازت نہیں دیتی اور صرف 1959 سے پہلے تعینات ملازمین فارن ایکسچینج میں پنشن لینے کے مجاز ہیں ۔
وزارت خزانہ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ 2 جنوری 1959 کے بعد بھرتی ملازمین کو یہ سہولت میسر نہیں ۔