اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کے تازہ اعداد و شمار جاری کردیے۔
مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے ذخائر میں 11 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اعدادو شمار کے مطابق پاکستان کے مجموعی ڈالر ذخائر 14 ارب 77 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں ۔
مرکزی بینک کے ڈالر ڈیپازٹس 11.2 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 9 ارب 40 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ہوگئے۔
ایک ہفتے میں بینکوں کے ڈالر ڈیپازٹس میں 30 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی اور 5 ارب 37 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔