پولیس نے لاہور کے علاقے رائیونڈ سے پلاسٹک بیگ میں لپٹی ملنے والی لاش کا معمہ حل کرلیا گیا، 27 سالہ ساجد کو اس کے دوستوں نے ناجائز تعلقات کے شبہ پر فائرنگ کرکے قتل کیا ۔
پولیس کے مطابق مقتول ساجد کے قتل کا منصوبہ قریبی دوست زاہد نے بنایا ، ملزم زاہد نے آصف نامی شخص کے ساتھ مل کر اپنے دوست ساجد کو قتل کیا ۔ مقتول اور ملزمان ایک ساتھ نشہ بھی کرتے تھے۔۔ ملزم زاہد کو شک تھا کہ مقتول ساجد کے اس کی بیٹی کے ساتھ تعلقات ہیں ۔ ملزمان نے نوجوان کو قتل کرکے لاش پلاسٹک بیگ میں ڈال کر پھینک دی ۔ پولیس نے واردات میں ملوث آصف اور زاہد کو گرفتارکرکےآلہ قتل برآمدکرلیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔