ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 258 رنز کا ہدف دیا ہے، کوشال مینڈس نے نصف سنچری اسکور کی، سدیرا سمارا ویرا نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے۔
ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے کولمبو میں کھیلے جارہے اہم میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی، آئی لینڈرز نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز بنائے۔
سری لنکا کی جانب سے سدیرا سمارا ویرا 93 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، کوشال مینڈس نے 50 رنز بنائے، پاتھوم نشانکا 40، دیموتھ کرونا رتنے 18، چارتھ اسالانکا 10، دھنن جیا ڈی سلوا 6، کپتان داسن شناکا 24، دنتھ ویلالاگے 3 اور مہیش تھکشانا 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد اور حسن محمود نے تین، تین، شریف الاسلام نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دی تھی۔