پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے نیچے آگئی۔
آل صرافہ ایسوسیشن کی جانب سےتین روزکی چھٹی کے بعد سونے کےریٹس جاری کردئیے گئے،جس کے مطابق فی تولہ سونےکی قیمت میں 22 سو روپےکی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے،فی تولہ سونے کی قیمت 2200 روپےکی کمی کے بعد 261500 روپے ہوگئی ہے۔
اس کےعلاوہ 10 گرام سونے کے بھائو 1886 روپےکم ہوکر 224194 روپےپرآگئے۔دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کے دام چار ڈالر کے اضافے سے 2516 ڈالر ہو گئے۔