پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان جاری ہے، جس کے باعث متحدہ عرب امارات کی کرنسی بھی سستی ہوگئی۔
عرب میڈیا کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں یو اے ای درہم کی قیمت میں 24 روپے کی کمی دیکھی گئی۔
پاکستانی روپے کے مقابلے میں اماراتی درہم 76.74 روپے سے کم ہوکر 76.50 روپے کا ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ہزار پاکستانی روپے میں اب 13.03 درہم کے بجائے 13.07 درہم ملیں گے۔
دوسری جانب آج امریکی ڈالر کی قدر میں بھی کمی دیکھی گئی، پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر ایک روپے 9 پیسے کی کمی سے 281.60 روپے پر آگیا۔