پنجاب میں چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لئے متحرک ہیں اور اسی سلسلے میں صوبے میں چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام آغاز کر دیا گیا ہے۔
پہلے مرحلے میں چھ ہزار انٹرن شپ آفر کی جائیں گی اور انٹرن شپ کرنے والے نوجوانوں کو 25 ہزار ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔
چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کے پہلے فیز کا دورانیہ چھ ماہ ہے۔
چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام میں گزشتہ دو برس میں ڈگری مکمل کرنے والے گریجوایٹس کو ترجیح دی جائے گی۔
انٹرن شپ میں اپلائی کرنے کے لئے عمر کی حد 18 سے 25 برس ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا کہ نوجوان قدم بڑھائیں ، روشن مستقبل منتظر ہے، حکومت پنجاب نوجوانوں کو باوقار طریقے سے مالی خودمختاری کی راہ پرگامزن کرنا چاہتی ہے۔