سندھ کے ضلع حیدر آباد میں جمعرات ( کل ) نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کر دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر حیدر آباد کی جانب سے کہا گیا کہ تعطیل کا اعلان مون سون کی بارشوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
سکولوں میں تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق کل 29 اگست کو صرف حیدر آباد کے تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
یاد رہے کہ حیدرآباد، ٹنڈومحمد خان، ٹنڈوالہ یار،چمبڑ، میہڑ، فریدآباد سمیت بیشتر علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے اور بارش سے ایک گھر کی چھت بھی گری جس کے نتیجہ میں ایک بچہ جاں بحق ہوا ۔