لاہورکی سپیشل کسٹم کورٹ نےائیرہوسٹس سے غیر ملکی کرنسی برآمد ہونے کے مقدمے میں گرفتار ملزمہ آسیہ قربان کی درخواست ضمانت منظور کرنے کا تحریری حکم جاری کردیا ہے۔
اسپیشل جج رائے یاسین شاہین نے ملزمہ کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ، عدالتی فیصلے میں ماڈل ایان علی کے ہائیکورٹ کے فیصلے کا بھی حوالہ دیا گیاہے ۔
عدالت نے ائیر ہوسٹس کی ضمانت پانچ لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزمہ کے وکیل نے کہا کہ بیس سال سے ائیر ہوسٹس ڈیوٹی سر انجام دے رہی ہے بیس سالہ کیرئیر میں کوئی کریمنل کیس نہیں سامنے آیا ملزمہ کے وکیل نے کہا کہ ملزمہ سے تفتیش مکمل ہوچکی ہے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پراسکیوٹر نے کہا کہ لاہور ائیرپورٹ سے ملزمہ رنگ ہاتھوں غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر ملزمہ کی ضمانت منظور کرلی۔