بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلئے شکیب الحسن کو گرین سگنل دیدیا ہے ۔
بنگلادیشی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ جب تک شکیب الحسن مجرم قرار نہیں پاتے کھیلتے رہیں گے۔ بی سی بی کے صدر فاروق احمد نے کہا آل راؤنڈر کے خلاف ایف آئی آر ابتدائی مرحلے میں ہے بہت کچھ ہونا باقی ہے۔ انہوں ے کہا کہ لیگل نوٹس کا جواب دے دیا ہے۔۔ شکیب الحسن پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی سلیکشن کیلئے دستیاب رہیں گے۔ یاد رہے کہ شکیب الحسن پر ڈھاکا میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔