پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے وی پی این کی وائٹ لسٹنگ کا عمل جاری ہے۔ 20 ہزار 437 وی پی این سروس پرووائیڈرزنے پی ٹی اے سے رجسٹریشن کرالی۔
پاکستان میں 1286 وی پی این کمپنیوں نے 19 ہزار 840 وی پی این رجسٹرڈ کرالئے۔ فری لانسرز نے بھی زیر استعمال وی پی این رجسٹرڈ کروانے شروع کردیئے ہیں۔ 136 فری لانسرز نے 180 وی پی این کی رجسٹریشن کروا لی۔
سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن پاشا نے بھی 417 وی پی این رجسٹرڈ کروالئے۔ مجموعی طور پر پی ٹی اے سے 1422 کمپنیوں نے وی پی این کی رجسٹریشن کروائی ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق پیکا ایکٹ کا نفاذ تب ہوگا جب وی پی این کا غیر قانونی استعمال رکےگا۔
پی ٹی اے، وی پی این رجسٹریشن اوروائٹ لسٹنگ 2010 سے جاری رکھے ہوئے ہے ۔ اب تک 469 موبائل ایپلی کیشنز کو بلاک کیا جا چکا ہے۔ بلاک کی گئی ایپلی کیشنز میں 435 اینڈرائئڈ جبکہ 34 ایپل کی ایپلی کیشن شامل ہیں۔ ان ایپلی کیشنز کو اسلام مخالف مواد، غیر اخلاقی اور فراڈ میں ملوث ہونے پر بلاک کیا گیا۔