ایک روز قبل بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات کے بعد بھارتی میڈیا نے ایک بار پھر منفی پروپیگینڈے کا آغاز کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز پر جعلی اور من گھڑت ویڈیو کو شیئر کرکے پروپیگینڈا کیا جا رہا ہے کہ تربت نیول بیس پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا ہے، خدکوچہ تھانے کی جو ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلائی جا رہی ہیں ، ہیں وہ بھی جعلی ہیں۔
دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس کی بنیادوں پر بلوچستان میں موثر آپریشنز جاری ہیں جن سے دہشت گردوں کو ہنٹ کیا جا رہا ہے، ان بے بنیاد خبروں اور ویڈیوز کا مقصد خوف و ہراس اور انتشار پھیلانا ہے، پاک فوج اور دیگر سکیورٹی ادارے ملک کی تمام اہم تنصیبات کی حفاظت کیلئے چوکس ہیں اور کسی بھی شر انگیزی کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔