فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) نے اسمگل شدہ گاڑیوں سے متعلق ایمنسٹی اسکیم کی افواہوں کی تردید کر دی۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اسمگل شدہ گاڑیاں ریگولرائز کرنے کی ایمنسٹی اسکیم سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ ایسی ایمنسٹی اسکیم کی کوئی تجویز وفاقی حکومت کے زیر غور نہیں ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ عوام سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایسی غیرمصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں ۔
واضح رہے کہ اسمگل شدہ گاڑیوں سے متعلق ایمنسٹی اسکیم کی افواہیں سوشل میڈیا پر زیر گردش تھیں ۔