وفاقی کابینہ نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے صوبوں سے مکمل تعاون اور ضرورت پڑنے پر اضافی فنڈز جاری کرنے کی منظوری دیدی۔
وزیراعظم کی زیرصدارت وفافی کابینہ اجلاس میں دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے صوبوں سے مکمل تعاون اور ضرورت پڑنے پر اضافی فنڈز جاری کرنے کی منظوری دیدی گئی ۔ کابینہ نےکفایت شعاری اقدامات کی بھی منظوری دیدی۔
وفاقی کابینہ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی بہادری اور قربانیوں پر خراج تحسین کیا۔ کہا کہ سیکیورٹی فورسز کو ہر قسم کے وسائل فراہم کئے جائیں گے، ضرورت پڑنے پر اضافی فنڈز بھی دیئے جائیں گے ۔
ذرائع کے مطابق کابینہ نے وزارت خزانہ کی پیش کردہ سمری پر کفایت شعاری اقدامات کی منظوری دیدی ۔ کابینہ کو پی ڈبلیو ڈی کے اسٹاف اور پی ایس ڈی پی منصوبوں کی منتقلی پر بریفنگ دی گئی ۔ ایل ڈی آئی کی پی ٹی اے کو واجب الادا رقم کے معاملے پر بھی غور کیا گیا ۔ پی ٹی اے اور وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام حکام نے معاملے پر تفصیلی بریفنگ دی۔