آئی سی سی نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن کے خلاف ایکشن لے لیا۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان راولپنڈی میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران بنگلہ دیش ٹیم کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کو ان کے غیر مناسب رویے کی وجہ سے جرمانہ کیا گیا۔
یہ پاکستان کی بیٹنگ کے دوران اس وقت ہوا جب محمد رضوان بیٹنگ اور شکیب الحسن بالنگ کروا رہے تھے،ان کی بالنگ کے وقت جب محمد رضوان تیار نہیں تھے تو غصے میں آ کر انہوں نے بال رضوان کی طرف پھینک دی، اس پر انہیں ایمپائر کی جانب سے اسے وقت وارننگ بھی دی گئی تھی۔
اور اب آئی سی سی کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا ہے کہ شکیب الحسن کا یہ رویہ آئ سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ کی سنگین خلاف ورزی ہے جس کی وجہ سے انہیں میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے اور ساتھ ساتھ انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔