بھارتی ریاست اڑیسہ میں ایوائن انفلوئنزا یا برڈ فلو کی انتہائی مہلک قسم کے مثبت ٹیسٹ اور وائرس کے پھیلاؤ کے بعد ہزاروں مرغیاں مرگئیں جبکہ ہزاروں مرغیوں کو مار ڈالا گیا۔
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وبا کا مرکز ریاست کے دارالحکومت بھونیشور سے تقریباً 19 میل دور ضلع پوری میں ہے اور ان مرغیوں کو ایک مقامی پولٹری فارم میں 1800 پرندوں کی موت کے بعد مارا گیا۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر آف ڈیزیز کنٹرول ڈاکٹر جگناتھ نندا نے رائٹرز کو بتایا کہ کام جاری ہے اور ہم تقریباً 20ہزار مرغیوں کو مارنے جا رہے ہیں۔ متاثرہ پرندوں کو تلف کرنے کا کام جاری ہے اور تقریبا 20ہزار پرندوں اور جانوروں کو تلف کیا جائے گا۔
وائرس کی یہ ایچ 5 این ون قسم پیتھوجینک سمجھا جاتا ہے اور یہ جانوروں جیسے گھوڑے، بڑی بلیوں، کتے اور کبھی کبھار انسانوں میں بھی منتقل ہو سکتا ہے۔
ریوڑوں کی تباہی کے سبب وائرس کا پھیلاؤ حکومتوں اور پولٹری کی صنعت کے لیے تشویش کا باعث ہے جہاں اس سے ناصرف تجارتی پابندیاں لگنے کا امکان ہے بلکہ اس وائرس کے انسانوں میں منتقل ہونے کا بھی خدشہ ہے۔