انڈیا میں سونے پر درآمدی ڈیوٹی میں خاطر خواہ کمی کے باعث قیمتی دھات کی قیمتیں نیچے گئی ہیں۔
سونے کی عالمی قیمتیں گذشتہ ہفتے ریکارڈ بلندی پر پہنچ گئیں لیکن انڈیا میں مقامی قیمتیں پیر کو 71,800 انڈین روپے فی 10 گرام کے قریب تھیں جو جولائی میں 74,731 روپے کی بلند ترین سطح سے کچھ کم ہیں۔
ورلڈ گولڈ کونسل کے انڈین آپریشنز کے سی ای او سچن جین نے کہا: ’سونے پر درآمدی ڈیوٹی میں کمی کا بنیادی فائدہ خوردہ صارفین کو پہنچے گا۔
خیال رہے کہ انڈیا جو دنیا میں سونے کی خرید و فروخت کی دوسری سب سے بڑی منڈی ہے، میں زیادہ مانگ سے سونے کی عالمی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے، جو گذشتہ ہفتے ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔ اس کے علاوہ سونے کی زیادہ درآمد انڈیا کے تجارتی خسارے اور روپے کی قدر کو بڑھانے کا بھی سبب بن سکتی ہے۔
واضح رہے کہ انڈیا نے جولائی میں سونے پر درآمدی ڈیوٹی 15 فیصد سے کم کر کے صرف چھ فیصد کر دی تھی، جس کا مقصد سمگلنگ کو روکنا تھا۔
تاجروں کے مطابق ڈیوٹی میں کمی نہ ہوتی تو ملک میں سونے کی قیمتیں 80,000 روپے فی 10 گرام سے اوپر پہنچ سکتی تھیں لیکن اب قیمتیں مسلسل کم ہو رہی ہیں جس سے اگلے ماہ اونم کے تہوار کے موقع پر اس کی مانگ میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ سونے پر ڈیوٹی میں کمی نے خوردہ صارفین کو خریداری کے لیے مائل کیا ہے جو قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے تذذب کا شکار تھے۔